ابنا: پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور کے لئے سعودی عرب کی جانب سے اپنی پروازیں ایک ایسے وقت میں بند کی گئی ہیں کہ اس سے قبل قطر اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے سکیورٹی مسائل کی بناء پر پروازوں کا سلسلہ منسوخ کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ گذشتہ ہفتے پشاور کے بین الاقوامی ایرپورٹ پر حملہ ہوا تھا اور حملہ آوروں نے ایک طیارے کو نشانہ بناتے ہوئے ایک مسافر کو ہلاک اور ایرپورٹ عملے کے کئی افراد کو زخمی کردیا تھا۔اس حملے کی ذمہ داری طالبان گروہ نے قبول کی تھی۔اس سے قبل بھی پشاور کے انٹر نیشنل ایرپورٹ کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔حال ہی میں کراچی کے ایرپورٹ پر بھی حملہ ہوا تھا جس میں کم از کم تیس افراد مارے گئے تھے اس حملے ی ذمہ داری بھی طالبن گروہ نے قبول کی تھی۔
.......
/169